معروف صحافی ،کالم نگار اور سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان آجکل اسمبلیاں توڑنے پر تُلے ہوئے ہیں،خبر یہ ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا لیٹر ٹائپ ہورہا تھا کہ “بڑے بھائی” کو خبر ہوگئی،ہوسکتا ہے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنےسے فائدہ ہوجائے۔
وزیراعظم نے اسمبلیاں توڑنے کا پکا ارادہ کر لیا،لیٹر ٹائپ ہوتے ہوتےمعاملہ کیوں رک گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے ایک حلقے میں الیکشن کو صاف شفاف بنانا ممکن ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن اچھی بات ہے الیکشن کمیشن آزادانہ کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے سارے ممبران لاکر سامنے کھڑے کردیے ہیں اور وہ انہیں عدالت بھی اپنے ساتھ لے کر گئے،شوگر انڈسٹری نے عمران خان کے موقف کو مسترد کردیا ہے۔
پرویزخٹک سے کوئی تنہائی میں مل کر پوچھے تو وہ کہے گا غلط ہورہا ہے، خیبرپختونخوا میں بھی جہانگیرترین کا حصہ ہے، وہ پلاننگ کرسکتا ہے، زراعت میں تبدیلیاں لایا ہے، بروقت ادائیگیاں کرتا ہے،عمران خان نے یہ محاذ کھول کر بڑی غلطی کی ہے،صلح کا دروازہ کھلا ہوا تھا، پیغامات بھی ہوتے تھے،