کراچی: وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گجر اور اورنگی نالوں کے خلاف تجاوزات آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے تمام ساڑھے 6 ہزار خاندانوں کو 80 مربع گز کے پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گجر اور اورنگی نالوں سے بے گھر خاندانوں کے لیے پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
