کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید عمران خان کے حکم پر کراچی پہنچ گئے۔

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کی جانب سے سندھ میں بڑھتے ہوئے جرائم پر سندھ جانے اور رینجرز کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت جاری کرنے کے بعد وہ کراچی کا دورہ کررہے ہیں۔