مانسہرہ: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت ملک کی آمدنی اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لئے بہترین صلاحیتوں کی پیشکش کرتی ہے اور دنیا بھر سے سیاحوں کو اس سرزمین کی طرف راغب کرنے کے لئے پاکستان کو صاف ستھرا اور گرین رکھنا ان کا وژن ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت ملک کو معاشی مسائل میں سے نکالنے کا واحد حل ہے۔
