کراچی: وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے بلدیاتی اداروں کے لئے آٹھ سنورکلز ، فائر ٹینڈرز ، ٹرک ، ٹریکٹر اور ٹرالی خریدنے کے لئے 17.7 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بلدیاتی اداروں کے لئے 17.7 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے یہ فیصلہ وزیر اعلی ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔
محکمہ بلدیات نے اونچی عمارتوں میں آگ بجھانے کے لئے آٹھ سنورکلز خریدنے کی تجویز پیش کی۔