لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کی سہولت کے لئے ان کی دہلیز پر ’’ خدمت آپ کی دہلیز پر ‘‘ ایپ کا باضابطہ آغاز کیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوام کی سہولت کے لیے “خدمت آپ کی دہلیز پر” ایپ کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے نچلی سطح پر عوامی خدمت کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور حکومت لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ‘خدمت آپ کی دہلیز پر ’ اپلیکیشن تیار کی گئی ہے جس سے شہریوں کو اپنی شکایات دور کرنے میں مدد ملے گی۔