لاہور: وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور آئی سی یو میں اچانک داخلوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے آئی سی یوز کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کردیا۔

چیف منسٹر کے سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی سی یوز میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافے کے تناظر میں کورونا وائرس وبائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، ڈاکٹر راشد نے کہا کہ مجموعی طور پر مثبت افراد کی تعداد فی الحال بہت زیادہ بڑھ رہی ہے۔
ہم پنجاب کے تمام اسپتالوں میں بیڈ اور وینٹیلیٹروں کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔ سات اضلاع کے اسپتالوں آؤٹ ڈور چیک اپ بند کردیئے گئے ہیں۔ وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔