کراچی: وفاقی حکومت نے 306 کلومیٹر طویل سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کے راستے میں آنے والی تمام مالی اور تکنیکی رکاوٹوں کو دور کردیا ہے۔ جسے وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے لئے اعلان کردہ ترقیاتی پیکیج کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے سکھر حیدرآباد موٹروے کے راستے میں حائل تمام مالی اور تکنیکی رکاوٹوں کو دور کر دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے حالیہ اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے سمیت متعدد امور اٹھائے گئے جن میں کچھ مسائل درپیش تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس تازہ پیشرفت کے ساتھ ہی مزید کاروائیوں کے لئے اس منصوبے کو رواں ماہ میں باضابطہ طور پر شروع کیا جاسکتا ہے۔