اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے روبرو دائر کی جانے والی درخواست کا مسودہ تیار کرلیا۔
وفاقی حکومت نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری کر لی

تفصیلات کے مطابق یہ درخواست آئین پاکستان کے آرٹیکل 185 (3) کے تحت پیر کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے دائر کی جائے گی۔
حاصل کردہ پٹیشن کے مندرجات کے مطابق ، اس سے جوابات طلب کیے جائیں گے کہ لاہور ہائیکورٹ کا معزز جج متعلقہ محکموں کو نوٹس جاری کیے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت کیسے دے سکتا ہے۔