اہم خبریں

وفاقی حکومت نے گندم کی درآمد اور مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد: حکومت نے رواں سال کے دوران اسٹریٹجک ذخائر کی تعمیر کیلئے گندم کی درآمد اور مستحکم خوراک کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

منظوری کے لئے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں سمری پیش کی جائے گی۔ یہ بات سیکریٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ غفران میمن نے قومی قیمت مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) کے اجلاس میں کہی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت این پی ایم سی کا اجلاس ، کھانے پینے کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا۔

مسٹر غفران نے کمیٹی کو ملک بھر میں گندم کے ذخیرے کی کافی دستیابی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اسٹریٹجک ذخائر کی تعمیر کے لئے گندم کی درآمد کے انتظامات اور رواں سال کے دوران مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے انتظامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
این پی ایم سی نے گذشتہ ہفتے کے دوران اشیائے ضروریہ خصوصا گندم کا آٹا ، چینی ، خوردنی گھی ، چکن اور سبزیوں کے قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔

مسٹر شوکت ترین نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق سبسڈی والے نرخوں پر گندم کی روزانہ فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ گندم کے آٹے کے تھیلے کی قیمتوں کو برقرار رکھا جاسکے۔

Aisha Siddiqua

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

3 weeks ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

3 weeks ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

6 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

6 months ago