پاکستان (نیوز اویل)، امریکہ کی مغربی ریاست کیلفورنیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ایک مادہ ریچھ اپنے بچے کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہو گئی۔ گھر کے مکینوں نے جب مادہ ریچھ کو دیکھ تو وہ خوفزدہ ہو کر چھپ گئے۔
ایلس ٹیلر نامی خاتون جو کہ معمول کے مطابق اپنے گھر کے کاموں میں مصرو ف تھیں۔ اچانک ان کو اپنے گھر کے کچن میں سے کھٹ پٹ کی آوازیں سنائیں دیں۔ پہلے پہل خاتون نے ان آوازوں کو اہمیت نہیں دی لیکن جب ان آوازوں میں تسلسل برقرار رہا تو خاتون نے کچن کا رُخ کیا۔
کچن کے دروازے پر پہنچ کر ایلس ٹیلر نے دیکھا ایک مادہ ریچھ اپنے بچے کے ہمراہ کچن میں موجود ہے اور ڈائننگ ٹیبل پر موجو د ڈونٹس کے ڈبے کے ساتھ انصاف کر رہی ہے۔ ایلس نے ان دونو ں کو گھر سے بھگانے کے لئے آوازیں نکالیں جس کے بعد ریچھ اپنے بچے کے ہمراہ بھاگ گئی۔
مادہ ریچھ کچن میں موجود کھڑکی کے ذریعے اندر داخل ہوئی تھی اور واپسی کے لئے بھی اس نے وہی راستہ اختیار کیا ۔ ریچھ کا کسی کے گھر میں داخل ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…