وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں 55فیصد اضافہ کر دیا گیاکراچی (نیوز ڈیسک) یومیہ اجرت والے ملازمین کی تنخواہ میں 55 فیصد سے زائدکا اضافہ کر دیا گیا۔
وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں 55فیصد اضافہ کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے یومیہاجرت پر کام کرنے والے غریب ملازمین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے محکمہ زراعت نے صوبے بھر میں یومیہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ 16 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی ہے۔
صوبائی محکمے نے تنخواہ میں 55 فیصد سے زائد اضافے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر کے فیصلے کا فوری اطلاق کر دیا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت صوبے میں کام کرنے والے مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کر چکی۔