کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ، حکومت سندھ نے ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
ویکسین نہ لگوانےوالے افراد کی گرفتاری کا فیصلہ احکامات جاری ۔۔ پاکستانیوں پر بجلیاں گرادی گئیں

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اوراحکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے۔موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دیا گیا ہے۔