اسلام آباد: ٹیلی کام انڈسٹری نے موبائل فون کالز پر 5 منٹ سے زیادہ لمبی کال پر وفاقی حکومت کی جانب سے 0.75 روپے اضافی ٹیکس عائد کرنے سے منع کر دیا ہے۔
ٹیلی کام انڈسٹری نے موبائل فون کالز پر مزید ٹیکس عائد کرنے کی حکومتی تجویز مسترد کر دی۔

ٹیلی کام انڈسٹری نے موبائل فون کالز پر پانچ منٹ سے زائد وقت پر 0.75 Rs روپے اضافی ٹیکس عائد کرنے کو ’ناقابل عمل‘ قرار دیا ہے کیونکہ اس سے پری پیڈ صارفین کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی جو مختلف سیلولر کمپنیوں کے بنڈل آفرز پیش کررہے ہیں۔