پاکستان (نیوز اویل)، پی سی بی ایوارڈ 2021 کیلئے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا تھا ۔ اب ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کے نام دیے گئے ہیں۔
ٹی ٹونٹی ، ٹیسٹ اور او ڈی آئی کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈز جیتے والے کھلاڑی۔۔۔ پی سی بی نے اعلان کر دیا!

ٹوٹل دس کیٹیگریز کے لیے کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ سال کے با اثر کھلاڑی کا ایوارڈ شاہین شاہ آ فریدی کو دیا گیا ۔ سال کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ محمد وسیم کو دیا گیا ۔ او ڈی آئی کرکٹر آ ف دی ایئر کا ایوارڈ بابر اعظم کو دیا گیا اور ٹیسٹ کرکٹر آ ف دی ایئر کا ایوارڈ حسن علی کو ملا ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹر آ ف دی ایئر محمد رضوان رہے ۔
وومین کرکٹرز کو بھی ان ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا جس میں وومین کرکٹر آ ف دی ایئر کا ایوارڈ ندا ڈار کو دیا گیا ۔ امپائر آ ف دی ایئر کا ایوارڈ آ صف یعقوب اور ڈومیسٹک کرکٹر آ ف دی ایئر کا ایوارڈ صاحب زادہ فرحان کو دیا گیا ۔