گزشتہ روزسابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف پاکستان تشریف لے آئے اور عوام کو پتہ بھی نہ چلا۔۔۔ پاکستانی ہکا بکا ۔جی جناب آج جو بریکنگ نیوز لے کر ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں اسے سن کر آپ تو آپ ۔۔ ہم بھی تا حال ششدر ہیں ۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ پاکستانمسلم لیگ (ن ) کے جو جیالے اپنے لیڈر ، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کہ وہ پاکستان کب لوٹیں گے ان کیلئے اطلاع ہے کہ میاں صاحب کل پاکستان تشریف لائے تھے اور انہوںنے ماشا اللہ سے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک بھی لگوا لی ہے ۔
پاکستانیوں کو علم تک نہیں اور سابق اعظم نواز شریف گزشتہ روز پاکستان بھی پہنچ گئے۔۔ اچانک پاکستان کیوں تشریف لائے ؟ ہر کوئی حیران

یہاں تک خبر تو آپ نے سن لی اور یقیناً حیران بھی ہو چکے ہونگے تاہم اب جو ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اسے جا ن کر آپ یقیناً اپنا سر پیٹ لیں گے ۔ جی ناظرین ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی کورونا ویکسین لگانے کے معاملے میں پُھرتیوں کا نیا کارنامہ سامنے آ یا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ صحت ذرائع بتا رہے ہیں کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا اور نہ صرف اندرا ج ہوا ہے بلکہ اسے نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گذشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا، اندراج میں نوازشریف کو سائنوویک کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔ذرائع کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے مطابق سابق وزیراعظم کی ویکسین کی انٹری نوید الطاف نامی ویکیسنیٹر نے کی اور طُرفہ تماشہ تو یہ سابق وزیر اعظم کو سائنو ویک کی دوسری ڈوز کے لئے 20 اکتوبر کو بھی بلایا گیا ہے۔