اسلام آباد (این این ایس نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اگلے برس اپنی کزن سے شادی کرلیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔
پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر بابر اعظم نے شادی کا اعلان کردیا شادی کس کے ساتھ ہوگی حیرانکن نام

ذرائع کے مطابق بابر اعظم اپنے چچا کی بیٹی سے شادی کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ہی سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ وہ اب شادی کرلیں.
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان کھلاڑی بابراعظم کو پلیئرآف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔بہترین کھلاڑی کیلئے بابر اعظم، فخر زمان اور کوشل بھرتل میں مقابلہ تھا۔فخر زمان نے100.66 کے تناسب سے302 رنز بنائے جن میں2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔