اسلام آباد: وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ حکومت شفاف انداز میں پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی بحالی کی طرف گامزن ہے۔
پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

وہ وزیر خزانہ ، صنعت و پیداوار حماد اظہر کی زیرصدارت ہفتہ وار وزارتی اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پی ایس ایم کی بحالی اور متعلقہ امور کے حل کے لئے کام کو تیز کیا جائے۔
اجلاس کے دوران پی ایس ایم ٹرانزیکشن کی تکمیل کے لئے ممکنہ ٹائم لائن کے علاوہ موجودہ صورتحال اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک نیا ذیلی ادارہ تشکیل دیا جائے گا جو اسٹیل ملوں کو چلائے گا۔