وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی سفارت کاری کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لئے دنیا کو توجہ کی دعوت دے رہی ہے۔
پاکستان اقتصادی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کریگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برلن میں واقع پاکستان ہاؤس میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کیا۔ وزیر خارجہ اس وقت جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
انہوں نے کہا ، “پاکستان نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی اقتصادی ترجیحات میں تبدیل کردیا ہے۔”