اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) 30 اگست سے 30 ستمبر تک ہوگا۔
پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں ، پی ایم سی نے کہا کہ اس نے آئندہ تعلیمی سال سے متعلق متعدد فیصلے لئے ہیں ، جن میں نیشنل لائسنسنگ امتحان (این ایل ای) ، ایم ڈی سی اے ٹی ، امتحانات کے قواعد و ضوابط اور میڈیکل اور ڈینٹل انڈرگریجویٹ تعلیم شامل ہیں۔ پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر ارشاد تقی کے مطابق ، پہلی بار ایم ڈی سی اے ٹی مکمل طور پر کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا ، جس سے مقامی اور غیر ملکی دونوں طلباء کو امتحان دینے کا موقع ملے گا۔