کراچی: بڑھتی ہوئی آٹو پیداوار کے دوران ، مقامی سطح پر تیار کاروں کی ’آن منی‘ اور دیر سے فراہمی کا معاملہ خریداروں کے لیے مشکل کا باعث ہے۔
پاکستان میں قائم کار اسمبلنگ کمپنیوں کے آن منی ریٹس نے عوام کے ہوش اڑا دیئے۔

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد و شمار کے مطابق ، 9MFY21 میں کار کی مجموعی پیداوار 106،439 یونٹ ہوگئی جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 86،628 یونٹس تھی۔
اگست 2020 سے لے کر آج تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کے سبب حصوں اور لوازمات کی کم قیمت کے باوجود کسی بھی کار کمپنی نے قیمتوں میں کمی کا اعلان نہیں کیا ہے۔