سینئر رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کرکٹ کے بارے میں جو زخم لگا ہے بڑا گہرا زخم لگا ہے ۔ پاکستان کی ساری قوم ایک ہی کھیل میں دلچسپی لیتی ہے ہاکی یہاں ختم ہوگئی۔ریسلنگ میں کچھ با عزت کام کرکے آرہے ہیں۔ اس وقت یہ بھیکہنے کی ضروت ہے کہ کرکٹ کے معاملے پر ساری جماعتیں مل کر سوچیں پارلیمنٹ میں بیٹھ جائیں۔
پاکستان میں کرکٹ کو شدید دھچکا ۔۔۔۔یہ زخم دستانے پہنے کن ہاتھوں لگایا ہے ؟ اعتزاز احسن کے انکشافات

پارلیمنٹ کا ایک سیشن کرلیں اس میں سوچیں کہ اس پر کیا رد عمل ہونا چاہئے حکومت کو اس کا تدارک کیا کرنا چاہئے ۔جو دستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہیں وہ انڈیا کے علاوہ کوئی اور نہیں ہوسکتا۔کل برطانیہ ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے بھی آنا تھا۔لگتا ہے کہ پیچھے سے کسی نے بٹن دبایا ہے عین اس وقت جب کپتانوں کو ٹاس کرنی تھی یہ سارا کچھ ہوگیا۔اس پر قوم کو تمام سیاسی مخالفتوں کو بھلا کر پیچھے رکھ کر کوئی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔
پیپلز پارٹی کی انتخابات میں کارکردگی پر بہت افسوس ہے میں گزشتہ دو برسوں سے یہ کہتا رہا ہوں کہ ہمیں پنجاب پر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم پنجاب میں تنظیم سازی نہیں کرسکے ہیں ضلعی اور یو سی سطح پر ہمیں تنظیم سازی کی اشد ضرورت ہے۔یہ صرف تنظیم سازی کا معاملہ بھی نہیں ہے اس میں دو تین اوراہم باتیں ہیں۔ اگر ہم محنت کریں تو ہم اچھی پوزیشن میں ہوں گے۔