اسلام آباد: پاکستان نے چین کی کورونا ویکسین کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
پاکستان نے کرونا ویکسین کی عام آدمی تک رسائی کے لئے چائنہ سے نیا معاہدہ کرلیا۔

چین کے سینوواک لائف سائنسز نے کورونواک ٹیکہ تیار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فرم نے پاکستان کی ضروریات کے مطابق ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کا انکشاف ، سینوواک ابتدائی طور پر پاکستان کو محدود پیمانے پر کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے پہلے ہی لاہور کی ایک نجی کمپنی کو کورونا ویکسین کے لئے ہنگامی استعمال کی اجازت جاری کردی ہے۔