لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شوگر اسکام میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شوگر اسکام میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہو گئے۔

حمزہ پارٹی کارکنوں اور صوبائی قانون سازوں کی ایک اچھی خاصی تعداد کے ساتھ ٹیمپل روڈ پر ایف آئی اے کے صوبائی ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ ٹریفک کی بھیڑ کی وجہ سے گاڑیوں کو ملحقہ سڑکوں خصوصا مال روڈ پر چند گھنٹوں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔