پہلے مذاق کیا تھا حقیقت اب بتا رہی ہوں حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے رہنما کے ساتھ شادی کر لی ،نام جان کر سابق صدر آصف زرداری کو بھی بڑا دھچکا لگے گا کیونکہ حریم شاہ شوہر کے پہلے سے شادی شدہ اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہونے کے دعوے سےمکر گئیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کےشوہر کا نام بلال شاہ ہے اور ان کا تعلق پی پی پی سے ہے۔
پہلے مذاق کیا تھا ۔۔حقیقت اب بتا رہی ہوں۔۔ حریم شاہ نے پیپلز پارٹی اہم ترین رہنما سے شادی کر لی۔۔۔ نام جان کر آصف زرداری کو بھی بڑا دھچکا

حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے اور ان کا نام بلال شاہ ہے۔ حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل حریم شاہ نے شوہر کا نام بتا ئے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے۔ حریم شاہ کے دعوے کے بعد سعید غنی سمیت کئی پیپلز پارٹی اراکین نے دلچسپ بیانات بھی دیے اور ایسے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ اُس وقت حریم شاہ کاکہنا تھا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے،وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں، کراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔