راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کوویڈ ۔19 کی حفاظتی ویکسین والے بزرگ شہریوں کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے نے کرونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ سینئر شہری (50 سال یا اس سے زیادہ) نادرا کے ذریعہ جاری کردہ کوویڈ 19 ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ظاہر کرنے کے بعد اندرونی پروازوں میں چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم کرایہ فوری طور پر لاگو ہوگا۔