پاکستان (نیوز اویل)، غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی ایک انوکھی منطق سامنے آ ئی ہے۔
پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں انوکھی منطق۔۔۔ رپورٹ کے کچھ حصے غائب!

پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ ان کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھی جائے اور اس رپورٹ کو پبلک نہ کیا جائے لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہوسکتا کہ رپورٹ کو پبلک نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت حیران کن بات ہے کہ ہمیں ایک ایسا آرڈر بھی کیوں دیا جارہا ہے یہ ہم سے ایک ایسی درخواست بھی کیوں کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے بتایا ہے کہ انہیں رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھنے کی درخواست کی گئی ہے اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ رپورٹ کے کچھ حصے غائب ہیں ۔ فی الحال کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔