لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے سینئر سیاستدان چوہدری نثار کو شمولیت کو دعوت دیتے ہوئے پنجاب کی صدارت کی پیشکش بھی کر دی ہے ۔
پی ٹی آئی کی چوہدری نثار کو اہم عہدے کی پیشکش

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی دوانتہائی اہم شخصیات نے چوہدری نثار سے ملاقات کر کے انہیں شمولیت اور تحریک انصاف پنجاب کی صدارت کی بھی پیشکش کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے اس حوالے سے دوست احباب سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اگر معاملات طے ہوئے تو آئندہ انتخابات کے بعد چوہدری نثار علی خان کو پنجاب کا بڑا انتظامی عہدہ دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی دو انتہائی اہم شخصیات نے چند روز قبل چوہدری نثار سے ملاقات کی تھی ۔