اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سابق رہنما محسن داوڑ نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اپنی نئی سیاسی جماعت تشکیل دے دی۔
پی ٹی ایم کا خاتمہ محسن داوڑ نے نئی پارٹی بنا لی

تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کے سابق رہنما محسن داوڑ نے این ڈی ایم کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی جبکہ پارٹی کے پہلےباضابطہ اجلاس میں مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کا بھی اعلان کر دیا گیا۔محسن داوڑ این ڈی ایم میں سینٹرل آرگنائزر کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ مزمل شاہ کو جنرل سیکریٹری اور جمیلہ شاہ کو اس میں سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی کے دیگر ارکان میں عبداللہ ننگیال ، ابراہیم خان ، ہارون بازئی، اعجاز اسلم ، اور طارق وزیر خان شامل ہیں۔محسن داوڑ نے پارٹی کے منشور کا اعلان بھی کیا، منشور میں دیگر بنیادی اصولوں کے علاوہ ملک میں سیکولر وفاقی جمہوری پارلیمانی سسٹم کو پروان چڑھانا ہے، این ڈی ایم نے ریاستی وسائل کی تقسیم میں چھوٹے صوبے کو ملنے والے کم حصے کو بھی اپنے منشور کا حصہ بنایا ہے۔