پاکستان (نیوز اویل)، چپس کے پیکٹ میں ہوا کیوں بھری ہوتی ہے؟ روزمرہ کھانے والی اس چیز سے متعلق دلچسپ سچ
۔
عام طور پر اسنیکس یا چپس وغیرہ کے پیکٹ میں ہوا بھری ہوتی ہے۔ جب بھی ہم اسنیکس خریدنے مارکیٹ جاتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہر طرح کی چپس کے پیکٹ کا سائز بہت بڑا ہے لیکن وہ پیکٹ کھولنے پر
معلوم ہوتا ہے کہ اس میں چپس کی مقدار انتہائی کم ہے جبکہ باقی ساری ہوا بھری ہوئی ہے ہے۔ ہم اس بات پر غور ہی نہیں کرتے کہ آخر چپس کے پیکٹ میں ہوا کیوں بھری جاتی ہے۔
چپس کے پیکٹ میں جو گیس بھری جاتی ہے وہ آکسیجن نہیں ہوتی بلکہ نائٹروجن ہوتی ہے۔ چپس کے پیکٹ میں نائٹروجن کو بھرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ نائٹروجن کی خصوصیت ہے کہ یہ اردگرد موجود
چیزوں پر ری ایکشن ظاہر نہیں کرتی۔ اس لیے اگر اس کو چپس کے پیکٹ میں یا کسی اور کھانے کی چیز کے پیکٹ میں بھر دیا جائے تو اس چیز کو خراب ہونے سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
نائٹروجن کی نا تو کوئی بو ہوتی ہے اور نہ ہی ذائقہ۔ اس کو جب چپس کے پیکٹ میں بھر دیا جائے تو چپس کرکری اور خستہ رہتی ہے۔ یہ آکسیڈائز ہونے سے بچی رہتی ہے اور اس کا ذائقہ خراب نہیں ہوتا۔
چپس کے پیکٹ میں نائٹروجن گیس بھرنے کی ایک دوسری وجہ یہ ہے کہ جب چپس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سامان کے ساتھ لے جایا جاتا ہے تو اس میں بھری ہوئی ہوا چپس کے ٹکڑوں کو ٹوٹنے سے بچاتی ہے۔
اگر پیکٹ میں ہوا نہ بھری ہو تو چپس سامان میں دب کر ٹوٹ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ چپس کے پیکٹ میں ہوا بھرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ پیکٹ کو بڑا دکھاتی ہے۔ لوگوں کی توجہ اس کی طرف زیادہ مبذول ہوتی ہے اور لوگ اسے زیادہ خریدتے ہیں۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…