چینی کتنی سستی ہو گئی ہے اور کتنے کلو ملے گی مصر سے 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی پاکستان آمد کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔وزرات صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری سطح پر مصر سے درآمد کی جانےوالی چینی پاکستان پہنچ چکی ہے،
چینی کتنی سستی ہو گئی ہے اور کتنے کلو ملے گی

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے درآمد کی جانے والی چینی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہےاور چینی اتارنے کا عمل جاری ہے۔ گا درآمدی چینی پنجاب اوریوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کی جائے چینی گی، 25 ہزار میٹرک ٹن میں سے 5 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلیٹی اسٹورز اور 20 ہزار پنجاب کو دی جائے گی تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی کا کوٹا بڑھا کر 50 ہزار میڑک ٹن تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
حکام نے بتایا کہ درآمدی چینی کی پورٹ قاسم تک فی کلو لاگت 72 روپے فی کلو ہے، ٹرانسپورٹ چارجز اور ریٹیلرز منافع کے بعد اوپن مارکیٹ میںچینی چینی 80 روپے فروخت کی جاسکے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔