اسلام آباد …) ایف بی آر نے چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کردی ہے،چینی کی ایکس مل قیمت 72 روپے 22 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، چینی کی ایکس مل قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
چینی کی قیمت 72 روپے 22 پیسے فی کلو مقرر! نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کردی ہے،ایف بی آر نے چینی کی قیمت کے تعین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحتچینی کی ایکس مل قیمت 72 روپے 22 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، مقامی طور پر پیدا ہونے والی چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب مسابقتی کمیشن نے شوگرملز ایسوسی ایشن کوچینی کی قیمت بڑھانے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے پر 44 ارب جرمانہ کردیا ہے، سی سی پی نےشوگرملز پر مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔مسابقتی کمیشن نے شوگرملزایسوسی ایشن کو 2ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔