پاکستان (نیوز اویل)، کراچی چڑیا گھر سے ٹائیگر اور تیندوے کے بچے غائب ہو گئے ہیں اور انتظامیہ بے خبر بیٹھی ہے۔
کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع چڑیا گھر سے ٹائیگر اور تیندوے کے بچے غائب ہو گئے ہیں ایک پنجرے سے تیندوے کا ایک ماہ کا بچہ غائب ہے اور دوسرے پنجرے سے ٹائیگر کا آٹھ ماہ کا بچہ غائب ہو ا ہے۔ چڑیا گھر کے جانوروں کے ڈاکٹر شاہد جلیل نے ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ ڈاکٹر شاہد جلیل کا کہنا تھا کہ جب وہ 6 دسمبر کی صبح ڈیوٹی پر پہنچے تو اس ٹائم پر جانور پنجروں سے غائب تھے ۔
چڑیا گھر کے سپروائزر کی ڈیوٹی رات بارہ بجے سے صبح نو بجے تک تھی لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ سپروائزر رات کو تین بجے ہی ڈیوٹی سے چلا گیا تھا پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور جانوروں کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔
یاد رہے نومبر 2019 میں بھی چڑیا گھر کی دو ہتھنیوں کے دانت چوری ہوئے تھے یہ انکشاف ایک بین الاقوامی این جی او نے کیا تھا جب وہ چڑیا گھر کا وزٹ کرنے آئے تھے چڑیا گھر کی ہتھنی مادھو بالا اور ہتھنی نورجہان کے دانت نہ ہونے کی نشاندہی پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہتھنیوں کے گنا کھانے اور درختوں کی شاخیں کھانے کی وجہ سے ان کے دانت جھڑ گئے ہیں ۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…