کراچی: سپر ہائی وے پر کراچی کی مویشی منڈی میں “چھ ٹانگیں اور دو زبانوں” والا ایک انوکھا بیل توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
کراچی کی مویشی منڈی میں 6 ٹانگوں اور 2 زبانوں والا انوکھا بیل عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس کے مالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 16 من وزن والا یہ بیل منفرد ہے کیونکہ اس کی چھ ٹانگیں اور دو زبانیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ قربانی کے جانور کے لئے 500000 روپے کی پیش کش کررہے ہیں لیکن وہ اسے 750،000 میں بیچنا چاہتے ہیں۔