واشنگٹن (این این آئی)موڈرنا کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین استعمال کرنے والے افراد کو کورونا کی قسم ڈیلٹا سے بریک تھرو انفیکشن (ویکسینیشن کے بعد بیمار ہونے پر استعمال ہونے والی اصطلاح)کا خطرہ فائزر ویکسین لگوانے والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعوی امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔مایو کلینک کی اس تحقیق کے نتائج ابھیکسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ ان کو پری پرنٹ سرور پر جاری کیا گیا۔
کرونا کی قسم ڈیلٹا سے بچا ئوکیلئے کونسی ویکسین کو ممکنہ طور پر زیادہ موثر قرار دے دیا گیا

تحقیق میں بتایا گیا کہ دونوں ویکسینز سے بیماری کی سنگین شدت کے خلاف ٹھوس تحفظ ملتا ہے مگر عام بیماری سے تحفظ کی شرح میں فرق ہوتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جولائی 2021 میں امریکی ریاست فلوریڈا میں جہاں کووڈ کیسز کی شرح ڈیلٹا کے باعث بہت زیادہ بڑھ گئی تھی، وہاں بریک تھرو انفیکشن کا خطرہ فائزر ویکسین استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں موڈرنا ویکسین استعمال کرنے والوں میں 60 فیصد کم تھا۔
اسی طرح گزشتہ ماہ ایک اور امریکی ریاست مین یسوٹا میں دریافت کیا گیا تھا کہ موڈرنا ویکسین کورونا کی قسم ڈیلٹا سے ہونے والی بیماری سے بچانے کے لیے 76 فیصد تک مثر ہے مگر فائزر ویکسین کی افادیت اس قسم کے خلاف 42 فیصد تھی۔محققین نے بتایا کہ مختلف امریکی ریاستوں میں موڈرنا اور فائزر کی مکمل ویکسینیشن کرانے والے افراد میں کووڈ کیسز کی شرح کے موازنے معلوم ہوتا ہے کہ موڈرنا ویکسین سے بریک تھرو انفیکشن کا خطرہ فائزر ویکسین کے مقابلے میں دوتہائی حد تک کم ہوتا ہے۔