میریلبون(این این آئی) میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ اصطلاحات میں تبدیلی کا اعلان کردیا، کرکٹ کلب کی جانب سے جینڈر نیوٹرل ٹرمزمیں تبدیلی کی گئی ہے۔
کرکٹ میں ’بیٹس مین‘ کا لفظ ختم کر دیا گیا

ایم سی سی کے مطابق بیٹسمین اور بیٹسمینوں کی جگہ اب بیٹر اور بیٹرز کی اصطلاحات استعمال کی جائے۔ میریلبون کرکٹ کلب نے بتایاکہ اصطلاحات کا مقصد کرکٹ کو صنفی طور پر غیر جانبدار بنانا ہے۔