پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان تحریک انصاف کے علی نواز اعوان نے اداکارہ کرن تعبیر کے ساتھ حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں شرکت کی جہاں پر میزبان نے ان سے سیاست اور میڈیا کے حوالے سے بات چیت کی اور ان کی آج کل کے حالات کے حوالے سے رائے بھی لی۔
پروگرام میں گفتگو کے دوران اداکارہ کرن تعبیر کا کہنا تھا کہ میں 2018 میں آنے والی تبدیلی سے بالکل بھی خوش نہیں ہوں ملک کے حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں اور مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ۔
شو کے میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ وہ ڈراموں میں زیادہ تر منفی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آتی ہیں تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے پر کوئی مشکل نہیں ہوئی جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا کہ پھر تو آپ مریم نواز شریف کا بہترین کردار ادا کرسکتی ہیں اور اس میں آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…