کویت کے سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور غزہ پر جارحیت کے سبب اسرائیلی پرچم جلایا اور حکام نے کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود ریلی کو آگے بڑھنے دیا۔
کویت کی عوام نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی

مظاہرین ، جنہیں صرف تعداد کو محدود رکھنے کے لئے ایک اہم چوک تک رسائی دی گئی تھی، انہوں نے “اسرائیل مردہ باد” کا نعرہ لگایا اور عام طور پر سب نے اسرائیل مخالف بینرز تھامے ہوئے تھے۔
غزہ پر اسرائیلی فضائی جارحیت اور دس روزہ چڑھائی میں 227 افراد جان سے چلے گئے۔
یروشلم میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حقوق کی پامالی اور مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے کیے جانے والے سلوک کے بعد حماس نے 10 مئی کو انتقامی کارروائی کرتے ہوئے راکٹ چلانے شروع کردیئے۔