اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔کلونجی میں موجود ایک جز تھائیموکوئینون پر دہائیوں سے سائنسدان تحقیق کررہے ہیں اور یہ طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ، کینسر سے تحفظ اور ورم کشخصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
یہ قدرتی دانے ایک بار نہار منہ کھاؤ 80 سال تک بڑھاپا نہیں آئے گا

اس کے علاوہ اس میں جراثیم کش اور رسولی سے بچاؤ کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں اور کلونجی کو مشرقی وسطیٰ میں 2 ہزار سال سے زائد عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے اور عرب افراد اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔مختلف امراض جیسے یرقان، جلدی عوارض، ہاضمے کے مسائل ، دمہ، ہڈیوں کی کمزوری اور بخار وغیرہ کے علاج کے لیے ان کا استعمال ہوتا ہے۔کلونجی سے فائدہ کیسے اٹھائیں؟
کلونجی کو آپ اپنی غذا میں ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں جیسے دہی اور لیموں کے عرق میں اسے مکس کریں اور پی لیں۔ اسی طرح ناشتے یا رات کے کھانے میں بھی اس کے چند دانے چھڑک کر کھانا آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔یہاں آپ یہ جان سکتے ہیں کہ روزانہ ان سیاہ دانوں کو کھانا آپ کو کن کن امراض سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔بال گرنے سے روکے:کلونجی کا تیل بالوں کے گرنے سے روکنے میں مدد دے کر گنج پن سے بچاتا ہے جبکہ بالوںکی نشوونما بھی تیز کرتا ہے۔