سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 2008 سے 2013 کے درمیان چالیس کروڑ کے فنڈز ملے ۔ اور 2013 کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی کو اربوں روپے کی فنڈنگ ہوئی تو عمران خان صاحب بتائیں کہ وہ فنڈنگ کہاں گئی ؟
2013 کے بعد سے اب تک اربوں روپے جو پی ٹی آئی کو فنڈنگ کے طور پر ملے وہ کہاں گئے؟ تہلکہ انگیز انکشافات

شاہد خاقان عباسی نے مزید انکشاف کیا کہ عمران خان کو دبئی کی ایک کرکٹ کمپنی نے 22 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ بھی کی جس کا کسی کو علم نہیں ۔
انہوں نے کہا عمران خان نے آسٹریلیا کینیڈا اور برطانیہ میں بھی کمپنیز کھولیں ہیں لیکن اس کے بارے میں الیکشن کمیشن کو بھی اطلاع نہیں دی گئی انہوں نے مزید کہا کہ اس فورن فنڈنگ کیس کی وجہ سے عمران خان کو بھی پکڑا جائے ۔