راولپنڈی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی پر (ن)لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ ز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے، ہمارا فیصلہ اور حق ہے ہر صورت اس قوم کو 2023 میں الیکشن کمیشن، عدالت عظمیٰ، انتظامیہ، مقننہ اور تمام اداروں کو شفاف انتخابات مہیا کرنے ہوں گے،
2023 میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے، شہباز شریف

2023 میں میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے،آٹا، دال اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں، آج غریب آدمی کودوائی نہیں مل رہی، بجلی کے بل غریب عوام پر بجلی بن کر حملہ کررہے ہیں،قوم کاتیل نکالے والا سلیکٹڈ کہتا ہے آپ نے گھبرانا نہیں۔ اتوار کو راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کے بعد پہلا ورکر کنونشن منعقد ہواجس کی میزبانی کے فرائض حنیف عباسی نے سرانجام دیئے۔ ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق،مریم اور نگزیب، طاہرہ اور نگزیب،ملک ابرار، ڈاکٹر طارق فضل چوہدر ی، سردار نسیم، اسامہ چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔(ن) لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پنڈی والوں کو کنٹونمنٹ میں عظیم کامیابی حاصل کرنے پر اپنی طرف سے نواز شریف اور پوری مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مبارک باد دینے آیا ہوں،راولپنڈی والوں کو (ن) لیگ کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے لاہور میں بھی شاندار فتح حاصل کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی معمولی بات نہیں، تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے کنٹونمنٹ میں سیٹیں جیتیں اور راولپنڈی والوں نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ لاہور نے بھی شان دار فتح حاصل کی مگر پنڈی کا مقابلہ کہیں نہیں، آپ کو نواز شریف اور شہباز شریف کا سلام اور حنیف عباسی سمیت سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ وہ جگہیں ہیں جہاں آج سے 8، 10 سال قبل پی ٹی آئی نے آنکھ کھولی تھی اور اسی کنٹونمنٹ بورڈ