اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ کسی بیرونی حمایت کے بغیر اقتدار کے حلقوں سے بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
آصف علی زرداری نے نواز شریف کے مقابلے میں اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کا شکوہ کر دیا۔

وہ نیویارک کے ایک اپارٹمنٹ کی ملکیت کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست سے قبل عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ میڈیا کے ذریعے ’’ سلیکٹرز ‘‘ کو کوئی پیغام دینا چاہتے ہیں ، مسٹر زرداری نے کہا: “میں آپ کے ذریعہ پیغام کیوں پہنچا دوں؟”