اسلام آباد: آلو کا جوس دے آپ کو تیزابیت جیسے مسائل میں فائدہ اور کرے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق گھر میں کچھ کھانے کے لیئے ہو یا نہ ہو بس ایک آلو ہوں وہی کافی ہیں آلو کھانے میں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں مگر اس کو پینے کے بھی فوائد اتنے بے شمار ہیں۔
جنھیں جان کر آپ آلو کا استعمال مذید بڑھا دیں گے تو جانیئے ماہرین کیا کہتے ہیں:” آلو میں بڑی مقدار میں فائبر، گُڈ کاربز، زنک، پوٹاشیم ، ایلکلائن، وٹامن سی، کے اور کچھ مقدار پروٹین کی بھی پائی جاتی ہیں۔ کے فوڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کو کئی طرح سے پکا کر کھآنے کے علاوہ جوس نکال کر استعمال کرنے سے یہ مختلف قسم کی بیماریوں میں مفید ہے”،آلو میں قدرتی طور پر ’ایلکلائن ‘ پایا جاتا ہے جو تیزابیت کے خاتمے کے لیئے نہایت مفید ہے۔ آلو کا جوس پینے سے السر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کا جوس جگر اور گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے۔