برلن: جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برلن میں مشترکہ پریس کانفرنس میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ دینے کے ساتھ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
جرمنی نے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی نئی راہیں کھول دیں ۔

مسٹر ماس نے مسٹر قریشی کے دورے کو پاکستان میں جرمنی کے نئے منصوبوں کے آغاز کے لئے ایک اچھا موقع قرار دیا۔
انہوں نے 35 جرمن کمپنیوں کی دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے ذکر کیا کہ مسٹر قریشی کے ساتھ مختلف امور پر تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔