خیبر: خیبر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض نے مساجد اور مدارس میں نفرت انگیز تقاریر اور اشتعال انگیز مذہبی مباحثوں میں ملوث ہونے پر بعض علما کے خطے میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
خیبرپختونخوا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے نفرت انگیز تقاریر اور اشتعال انگیز مذہبی مباحثوں کے پیش نظر علماء کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

جمعہ کو جمرود میں جاری ایک پریس نوٹ میں ، انہوں نے کہا کہ باہر سے آئے ہوئے کچھ مولوی مبینہ طور پر اپنے مذہبی عقائد کی بنیاد پر مقامی آبادی میں فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث تھے اور متنازعہ معاملات پر غیر مجاز مذہبی مباحثے بھی کررہے ہیں۔