اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انسان جلد مایوس ہوجاتاہے لیکن تمام دنیا وی مسائل کا حل اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام پاک میں دے رکھا ہے ۔ اگر شادی شدہ جوڑے کو بیٹے کی پیدائش کی خواہش ہوتو وہ سورۃ یٰسین کا ورد کریں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے حق میں دعا مانگیں، قرآن مجید کا دل کہلانے والی یہ سورۃ مزید کن کن کاموں کیلئے پڑھی جاسکتی ہے ۔ حصول اولاد
رزق اور مال و دولت میں کشادگی کا بہترین وظیفہ

نرینہ:جس کے ہاں صرف لڑکیاں ہی پیا ہوتی ہوں اور وہ اولاد نرینہ کی خواہش رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یٰسین پڑھ کر رب تعالیٰ سے دعا مانگے اور جب جمعہ کی نماز ادا کرے تو مسجد میں بیٹھ کر گیارہ مرتبہ یٰسین کا ورد کرے اور پھر اولاد نرینہ کے لئے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا مانگے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد اس کی امید برآئے گی۔ رب تعالیٰ اسے اولاد نرینہ کی نعمت سے نوازے گا۔ سورہ یٰسین کی برکت سے اس کے گھر میں اس نعمت کے عطا ہوجانے سے خوشیوں کا دور دورہ ہوجائے گا۔ ذہنی پریشانی سے نجات:ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے اور ذہنی پریشانی کے خاتمہ کے لئے نماز عشاءکے بعد اسی جگہ پر بیٹھ کر باوضو حالت میں گیارہ مرتبہ یٰسین پڑھے اور رب تعالیٰ سے ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے دعا مانگے تو مطلوبہ مقصد حل ہوجائے گا۔ ذہنی سکون کیلئے:اس مقصد کے لئے سات یوم تک سورہ یٰسین کا وظیفہ مندرجہ بالا طریقے سے کریں، اس
کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ ذہن کو سکون کی دولت حاصل ہوگئی ہے اور ہر قسم کی فکر و پریشانی ذہن سے دور ہوگئی ہے۔ وبا سے نجات:اگر کسی مقام پر کوئی اس قسم کی وبا پھیل گئی ہو، جس کے علاج میں سخت دشواری اور مشکل پیش ہو یا پھر کسی مقام پر وبا کے پھیل جانے کا خطرہ ہو تو ایسی صورت میں مسجد میں یا کسی وصاف مقام پر اکٹھے