اسلام آباد: مملکت سعودی عرب نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بطور تحفہ حکومت پاکستان کو 100 ٹن کھجوریں فراہم کی ہیں۔
سعودی حکومت نے ماہ مقدس میں پاکستانیوں کے لیے کھجوروں کا تحفہ بھجوا دیا۔

نواف بن سید المالکی ، پاکستان میں سعودی سفیر اور ڈاکٹر محمد خالد عثمانی ، ڈائریکٹر کنگ سلیمان ریلیف سینٹر ، حکومت مملکت سعودی عرب نے یہ سامان باقاعدہ طور پر کابینہ ڈویژن اسلام آباد کے حوالے کیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ، کابینہ ڈویژن کے سیکریٹری نے تحفے پر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔