اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
عمران خان نے انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے استعمال کے عمل کو شفاف بنانے اور اس ضمن میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت جاری کردی۔