مسے، موکے، چوئیاں یہ سب کیا ہیں۔۔؟
مسے اور موکے کا مکمل گھریلوٹوٹکا

ان کے نکلنے کی کیا وجوہات ہیں۔۔؟
ان کی کیا علامات ہیں؟
ان کو کیسے ختم کیا جائے؟
مسے، موکے، چوئیاں سب وائرس سے پیدا ہونے والی ہلکی سوزش کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ کسی تندرست شخص کی جلد میں وائرس کے داخلے کا صحیح وقت کا پتہ چلانا مشکل عمل ہے۔ اس لیئے یہ کہنا مشکل ہو گا کہ وائرس جسم میں کب داخل ہوا اور اس نے کتنے عرصے کے بعد مسے، موکے پیدا کئے۔
(What Causes Warts) مسے، موکے، چوئیاں نکلنے کے اسباب(وجوہات)۔۔
اگر جلد پر کوئی خراش آ جائے اور خاص طور پر جب جلد گیلی اور گرم ہو تو وائرس کو جسم میں داخل ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔ جسم کے مختلف حصوں پر ہونے والے مسوں کی شکلیں مختلف ہو سکتی ہیں کیونکہ مسے پیدا کرنے والے وائرس بھی شکل میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ بعض لوگوں کی جلد یا جسم میں ان اقسام کے وائرس کے خلاف قوت مدافعت پائی جاتی ہے ۔ اگر کسی کو بار بار مسے نکل رہے ہوں اور وہ تعداد میں بہت بڑھ جائیں تو وہ اپنے جسم کے اندر کسی سبب (وجوہات) کو تلاش کریں۔ ممکن ہے کہ کسی جگہ سرطان ہو جو ابھی تک آپ کے علم میں نہ آیا ہو۔