سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے بہت سی باتیں کہی جا رہی ہیں ن لیگ کے سپورٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو واپس لایا جا رہا ہے۔
نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں یا انہیں واپس آنا پڑ رہا ہے؟؟؟اہم انکشاف!!!

اس حوالے سے مشہور صحافی وسیم بدامی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پچھلے سال بھی یہ کہا تھا کہ نوازشریف کو مارچ میں واپس لایا جائے گا لیکن ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ حال ہی میں حکومت کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے حکومت عدالت سے مدد مانگے گی اور اس کے لیے شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جنہوں نے نواز شریف کی واپسی کی ضمانت دی تھی ۔
ن لیگگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کی واپسی کی خبر سن کر بوکھلا گئی ہے کیوں کہ نواز شریف کا ایک مضبوط پارٹی سے تعلق ہے اور انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے میں کسی قسم کی مشکل نہیں ہے مزید یہ کہ میاں صاحب کی واپسی عمران خان کی حکومت کے لیے خطرہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت خود چاہتی ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس نہ آئیں ۔